The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات آپریشن ، 4 کھوکھے اور ایک ٹائر شاپ کو مسمار ، ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا

14

بدھ ستمبر
21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے 4 کھوکھے اور ایک ٹائر شاپ کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ آئی جے پی روڈ کے ساتھ فیض آباد کے علاقے سے ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ بدھ کو انسداد تجاوزات کے اس آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں بشمول آئی جے پی روڈ، سیدپور، کھنہ، سیکٹر جی۔9، سیکٹر جی۔11 اور آئی ایٹ مرکز میں بھرپور کارروائی کی گئی۔ یہ آپریشن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، ایم سی آئی کے انوائرنمنٹ ونگ اور دیگر متعلقہ شعبوں کے تعاون سے کیا۔ انسداد تجاوزات ٹیم نے آئی جے پی روڈ پر ڈبل روڈ کے قریب 9 مقامات پر جانوروں کی فروخت کے پوائنٹ اور 3 باڑیں ختم کرکے وہاں پر گڑھے کھدوائے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئی جے پی روڈ پر پنڈورہ کے مقام پر انسداد تجاوزات کی کارروائی کرتے ہوئے 7 شیڈز، ایک باڑ، 5 سائن بورڈ، ایک بل بورڈ، 6پارکنگ پول، ایک سیکورٹی کیبن اور 7 کھوکے مسمار کر دیئے۔ مزید برآں سیدپور میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقہ میں انسداد تجاوزات کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایم سی آئی کے انوائرنمنٹ ونگ کی معاونت سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی 3 چار دیواریاں، 2 باتھ رومز، ایک کمرہ اور 3 زیر تعمیر کمرے بمعہ کچن اور واش روم مسمار کر دیئے گئے۔ اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے کھنہ پل کے قریب بلال ٹاؤن کے علاقہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے آپریشن میں غیر قانونی 5 دکانیں اور 3 شیڈ مسمار کر دیئے۔ ان انسداد تجاوزات کارروائیوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سٹاف نے سرکاری اراضی پربالمقابل بلاک سیکٹر جی نائن ٹو میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جانے والا ایک کمرہ، ایک چھپر ہوٹل اور سیکٹر جی الیون تھری میں ایک پلاٹ پر تعمیر کیا جانے والا غیر قانونی کمرہ جبکہ آئی۔8 مرکز میں ایک چھپر ہوٹل کو مسمار کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More