The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا

13

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:24

سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایات پر سٹی ٹریفک
پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلانا جاری کر
دیا شریف میڈیکل سٹی روڈ کو (مل پلی تا اڈا پلاٹ تک) عام ٹریفک کیلئے بند
رکھا جائے گا، رنگ روڈ اڈا پلاٹ تا نیازی شہید چوک 12 بجے کے بعد حالات و
واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا جا سکے گا، جی ٹی روڈ ٹمبر مارکیٹ راوی
روڈ سے امامیہ کالونی پھاٹک تک ریلی کے وقت عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی،
لاہور رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ریلی مومونٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے
اجتناب کی اپیل، بیرون ملک جانے والوں کو کم ازکم چھ گھنٹے پہلے گھر سے
نکلنے کی ہدایت، ریلی کے وقت ملحقہ روڈز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا،
ریلی گزرنے کے ساتھ ہی روڈز کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، ریلی
موومنٹ کے وقت ایمرجنسی کی صورت میں گوجرانوالہ اور ناروال جانے والے شہری
پرانا راوی پل استعمال کر سکیں گیں،

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More