The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی سی پی او نے نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے انسپکٹر سمیت تین اے ایس آئیز کو حوالات میں بند کروا دیا

12

پیر ستمبر
22:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے انسپکٹر رضا سمیت تین اے ایس آئیز عمران، شہزاد اور عمران کو حوالات میں بند کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھاجس میں اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے رشوت کے حصول کیلئے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہو اتھا ۔ انکوائری افسر نے نجی ٹارچر سیل میں غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے پر اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی سفارش کی ہے، پولیس اہلکار غیر قانونی حراست میں شہریوں پر تشدد کرتے رہے۔ سربراہ لاہورپولیس محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والوں کونہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی غیر قانونی حراست، نجی ٹارچر سیل اور تشدد کسی صورت برداشت نہیںبہترین نتائج کیلئے پالیسنگ آف پولیس کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More