The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی سی پی او لاہور نااہل اور کرپٹ آفسر ہے … مکافات عمل میں دلخراش سانحہ موٹروے روپذیرہوا،سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی کارگردگی پول کھل گیا ،صدرمسلم لیگ (ن)شہباز شریف

5

مکافات عمل میں دلخراش سانحہ موٹروے روپذیرہوا،سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی کارگردگی پول کھل گیا ،صدرمسلم لیگ (ن)شہباز شریف

Hassan Shabbir حسن شبیر
پیر ستمبر
18:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 14ستمبر2020ء)قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی سی پی لاہور کے بارے میں انٹیلجنس بیورو(آئی بی ) کی رپورٹ انتہائی شرم ناک تھی،لیکن یہ مکافات عمل ہے کہ سانحہ موٹروے رونما ہوا جوکہ انتہائی غلیظ عمل تھا، لیکن اس واقع سے سی سی پی او لاہور عمرشیخ کی کارگردگی کا پول سب سے کے سامنے کھل گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہورعمرشیخ کا بیان دیکھ کرشرمندہ ہوگیا کہ ملک میں ایسے بھی افسران موجود ہیں جوکہ انتہائی غیرذمہ دار ہیں کہ جنہیں عہدے کی نوعیت کے بارے میں علم ہی نہیں ہے کہ وہ سی سی سی پی لاہور ہیں،بجائے اسکے کہ وہ متاثرہ بچی کے لیے کوئی ہمدردی کے الفاظ استعمال کرتے بلکہ انھوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ الفاظ استعمال کیے کسی بھی قوم کاسرمسارہوجائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم نے سی سی سی پی لاہورعمر شیخ کوعہدے سے ہٹانےکا بھی مطالبہ کیا ہے ۔حکومتی اہلکاروں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی کہ ملزم بھاگ جائے،پولیس کے علاوہ کسی کوبھی ملزم کے بارے میں علم نہیں تھا توملزم کھیتوں سے فرار کیسے ہوگیا ایسا واقع بھی دیکھتی آنکھوں نے کم ہی دیکھا ہے،انھوں نےکہا کہ ہم نے متاثرہ بیٹی کا ظلم اپنا ظلم سمجھا ہے، لیکن میاں نواز شریف کے دور میں یہ فارنزک لیب بنائی جسکا کھوج اسے لگایا گیا ،کے پی کے میں بھی ایسے کیس ہوئے ہیں جن میں فارنزک لیب ہی کام آئی تھی،انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں قوم خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہے تو وزیراعظم غائب ہو جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More