The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا

10

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:24

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار
تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا، انسپکٹر رضا سمیت تین اے ایس آئی
عمران، شہزاد اور عمران بھی حوالات میں بند، اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول
جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا،
اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی،
انکوائری افسر نے نجی ٹارچر سیل میں غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے پر
اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی سفارش کی، ملزمان نے طمع نفسانی
اور رشوت کے حصول کیلئے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا، پولیس اہلکار
غیر قانونی حراست میں شہریوں پر تشدد کرتے رہے، ظلم کرنے والوں نہیں
چھوڑوں گا، غیر قانونی حراست، نجی ٹارچر سیل اور تشدد کسی صورت برداشت
نہیں، بہترین نتائج کیلئے پالیسنگ آف پولیس کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More