The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کارروائی ، چوری کی وارداتو ں میں ملوث خطر نا ک گر وہ کے دو ارکان گرفتار ، 15عدد قیمتی موبائل فونز، ایک عدد لیپ ٹاپ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والاموٹر … مزید

11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کارروائی ، چوری کی وارداتو ں میں ملوث خطر نا ک گر وہ کے دو ارکان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15عدد قیمتی موبائل فونز، ایک عدد لیپ ٹاپ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والاموٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رات کے وقت کمرشل پلازوں، گھروں اور دوکانوں سے موبائل فونزاور نقدی چوری کر نے کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے ، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کے لیے ہد ایا ت جاری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگر انی اے ایس آئی جعفر علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیلی دی ، تشکیلی پولیس ٹیم نے تما م تر ضر وری وسائل بر? ے کا ر لا تے ہو ئے تھانہ انڈسٹریل ایریااور تھانہ کورال کے علاقہ سے کمرشل پلازوں ، گھروں اور دوکانوں سے موبائل فونزاور نقدی چوری کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،وقاص احمد ولد محمود احمد ساکن جنارہ گاہ محلہ پڑی ٹیکسلا ضلع راولپنڈی( گینگ لیڈر ) اور قاسم ضیائ ولد ضیائ محمد ساکن منظور آباد ٹیکسلا ضلع راولپنڈی شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 15عدد قیمتی موبائل فونز، ایک عدد لیپ ٹاپ ،وارداتوں میں استعمال ہونے والاموٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رات کے وقت کمرشل پلازوں، گھروں اور دوکانوں سے موبائل فونزاور نقدی چوری کر نے انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے ، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ نمبر436مورخہ14.09.20بجرم380/411ت پ تھانہ انڈسٹریل ایریا ، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر437مورخہ14.09.20بجرم379/411ت پ تھانہ انڈسٹریل ایریا ، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر540مورخہ13.09.20بجرمAO.13.20.65تھانہ کورال ، اسلام آباد،مقدمہ نمبر541مورخہ13.09.20بجرمAO.13.20.65تھانہ کورال ، اسلام آباد اورمقدمہ نمبر542مورخہ13.09.20بجرم380/411 ت پ تھانہ کورال ، اسلام آباد درج رجسٹر ہیں ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More