The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

-سی آئی اے نصیرآباد کی خفیہ اطلاع ملنے پر موٹر سائیکل کی سیٹ میں چھپائی گئی سات کلو سے زائد چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

46

ہفتہ ستمبر
02:43

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سی آئی اے نصیرآباد نے خفیہ اطلاع ملنے پر موٹر سائیکل کی سیٹ میں چھپائی گئی سات کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر کی ہدایت منشیات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے سی آئی اے کے انچارچ نصیرآباد صوبدار خان سیال نے محمد اکبر لہڑی محمد عالم بروہی ودیگر ٹیم کے ہمراہ اندرون سندھ موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے چھپا کر لے جانے والی سات کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا کاروائی کے حوالے سے ایس ڈی پی او نصیرآباد عبدالغفار سیلاچی سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال نے بتایاکہ ڈی آئی جی ایس ایس پی کی ہدایت پر نصیرآباد میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے جس کے تحت آج خفیہ اطلاع ملنے پر موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More