The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں ،ارباب ناصر حیدر کاسی … ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی … مزید

12

ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،چیئر مین پاکستان یوتھ پیس موومنٹ

اتوار اکتوبر
18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصر حیدر کاسی نے کوسٹل ہائی وے،تربت اور شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہریدکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ارباب حیدر ناصر کاسی نے فورسز پر حملوں کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہمارے ہیروز ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پرحملوں میں پاکستان دشمن ممالک ملوث ہیں جن کے مذموم عزائم کو عوام پاک فوج کے ساتھ ملکرناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اب دوبارہ کسی بھی صورت امن وامان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ارباب حیدر ناصر کاسی نے اورماڑہ اور رزمک کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورانکے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More