The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیکریٹری صحت کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں کالی بھیڑیں شامل ہیں’ قیوم مروت … کویڈ 19 میں کی جانے والی کرپشن بچانے کے لیے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت میں غلط فہمیاں پیدا کرنے … مزید

5

کویڈ 19 میں کی جانے والی کرپشن بچانے کے لیے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی

اتوار ستمبر
16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قیوم خان مروت, کوآرڈیننٹر صابر عباسی, لیاقت علی مستوئی, سندھ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایسوسی ایشن کے نام سے منسوب وائرل ہونے والی اس پوسٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے جس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی سے یہ منسوب کیا گیا ہے کہ انہوں نے بلااجازت محکمہ کے ملازمین کو صوبائی سیکریٹریٹ میں آنے پر پابندی عائد کردی ہے یہ جھوٹ کا پلندہ ہے اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کیخلاف غلط فہمی پیدا کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں.

(جاری ہے)

حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ پوسٹ کے پیچھے تنظیم میں شامل وہ چند کالی بھیڑیں ہیں جن کے خلاف سیکریٹری صحت کویڈ 19 میں مبینہ بدعنوانی میں ملوث ہونے کی بنا پر محکمہ جاتی تحقیقات کروارہے ہیں اور یہی عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لیے چائنہ کٹنگ, محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کے خالی ہونے والے مکان پر قبضے اور میڈیسن کمپنیوں کے ایجنٹ کی کارستانی ہے اور یہ عناصر نہ صرف حکومتی جماعت کی ساکھ کو خراب کررہے ہیں بلکہ حکومت سندھ کی محکمہ صحت میں بہترین پرفارمنس کو بدنام کررہے ہیں. قیوم مروت نے کہا کہ یہ جعلی خودساختہ عناصر نہ لائحہ عمل طے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی مظاہرہ کرنے کی ہمت ہی. پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادری سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت اور پارٹی کو بدنام کرنے والوں کیخلاف سخت اور موثر کارروائی عمل میں لائیں.

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More