The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیکریٹری بلدیات کاایس بی سی اے کا دروہ … سیکرٹری بلدیات کا آئے دن عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے حادثات پر حکومت سندھ کی جانب سے تشویش کا اظہار اڑتالیس گھنٹوں میں شہر کی … مزید

10

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) سیکریٹری بلدیات ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ سندھ، نجم احمد شاہ نے پیرکوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی ای)کا دروہ کیا اس دوران ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ جمال الدین جلالانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ان کی زیر صدرات ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آشکار داور سمیت تمام سینئر ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نے آئے دن عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے حادثات پر حکومت سندھ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگیوں کا نقصان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ حکومت ان معاملات کو صرف نظر کرنے کی متحمل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہدایات دی کہ اڑتالیس گھنٹوں میں شہر کی تمام مخدوش حالت خطرناک عمارتوں کا سروے کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

نجم احمد شاہ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے مکمل سدباب کے لئے اور ناقص اور غیر معیاری تعمیرا ت کی وجہ سے زمین بوس ہوکر انسانی المیہ کا سبب بننے والی تعمیرات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں ہر زیر تعمیر عمارت پر آغاز سے تکمیل تک ایک بورڈ کے ذریعے نقشے کی منظوری ، ORکوڈ کو مشتہر کیا جائے اور بننے والی ہر منزل کی تفصیل اور کورڈ ایریا سمیت دیگر معلومات کو بھی عام کیا جائے تاکہ غیر قانونی اضافی منزلوں کے رحجان کی حوصلہ شکنی ممکن بنائی جاسکے اور عوام کو بھی سرمایہ کاری سے قبل بلڈ نگ پلان کی منظوری اور اس کی قانونی حیثیت سے متعلق مکمل آگاہی ملے اور ساتھ ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی موبائل اپلیکیشن لانچ کرے اور قانونی پبلک سیل پروجیکٹس کی مناسب تشہیر کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس اورجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے جبکہ عوام کو فراڈ پروجیکٹس ،رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی پورشن بنانے والے بلڈرز مافیاکی دھوکہ دہی سے بچایاکر ان کے سرمائے کو محفوظ بنایاجائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل آشکار داور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ غیرقانونی تعمیرات بلخصوص اضافی منزلو ں کے خلاف ایس بی سی اے کی جانب سے زیروٹالرینس کامظاہرہ کیاجارہاہے انہدامی عملہ تعطیلات کے دنوں میں بھی تسلسل سے غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ دنوں میں غیرقانونی تعمیرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ٹائون میں بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائیاں کی گئیں ہیں اس سلسلے میں موثرانہدامی کارروائی کیلئے میں خود اچانک دورے کررہاہوں جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کے سروے کاسلسلہ بھی مسلسل جاری ہے ۔بعد ازاں سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ اور ایڈیشنل سیکریٹری جمال الدین جلالانی نے آشکار داور کے ہمراہ سنگل ونڈو ،لاء ڈیپارٹمنٹ اور اسٹرکچرسیکشن سمیت دیگر شعبوں کادورہ کیا۔علاوہ ازیں سیکریٹری بلدیات سندھ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پر ایک کورڈینیشن کمیٹی ڈائریکٹربینش شبیر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ا کمیٹی کاسربراہ کمشنر کراچی اور کمیٹی کے اراکین متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر کے تعاون اور مشاورات سے رپورٹ ہر 15دن میںمرتب کرکے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے گی اور غیرقانونی تعمیرات اور خطرناک عمارات کو خالی کروا کر منہدم کرنے کے لیے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More