The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیکرٹری اعلیٰ تعلیم حسن محمودخیبرپختونخواحکومت کی ذمہ داریوں سے فارغ

14

بدھ ستمبر
21:30

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کی روشنی میں سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم حسن محمود یوسفزئی (پی اے ایس، بی ایس19) کو فوری طور پر عوامی مفاد میں حکومت خیبر پختونخوا میں انکی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بحیثیت ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)پشاور اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے ایک اور اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کی منتظر مسز عائشہ رضوان (بی اے ایس، بی ایس۔18) کو بھی حکومت خیبر پختونخوا کے تحت ان کی ذمہ داریوںسے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ فوری طور پر عوامی مفاد میں حکومت بلوچستان کے تحت اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More