The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ نے حال ہی میں عمر ادا کیا … کراچی میں اسکول کے پہلے ہی روز طالبہ کی ہلاکت کے معاملے میں انتظامیہ کی بڑی غفلت سامنے آگئی

3

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 ستمبر 2020ء) کراچی میں اسکول کے پہلے ہی روز طالبہ کی ہلاکت کے معاملے میں انتظامیہ کی بڑی غفلت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکول کھلنے کے پہلے ہی روز طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر سیکرٹری تعلیم نے ڈائریکٹویٹ آف ایجوکیشن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر تعلیم کو بھیج دی۔نویں جماعت کی طالبہ صبح ساڑھے 7 بجے ڈرائیور کے ساتھ اسکول آئی جہاں وہ سیڑیوں سے گر کر بے ہوش ہو گئی۔اریبہ کو بے ہوش ہونے کے بعد پانی مار کر ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی اور والد کو بلایا گیا۔طالبہ کے بے ہوش کے بعد سکول انتظامیہ 20 منٹ تک بچی کے والد کا انتظار کرتی رہی۔حالانکہ کسی بھی اسکول میں اگرشاگرد بے ہوش ہو تو والدین کا انتظار کرنے کے بجائے طبی امداد دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بچی کے والد کے آنے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔جب کہ بچی کے والد نے تحقیقاتی کمیٹی کو بتایا کہ اریبہ مکمل طور پر صحت مند تھی۔

اسے سانس لینے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں تھا۔بچی نے حال ہی میں والدین کےہمراہ عمرہ ادا کیا تھا۔سعودی عرب سے والدین کے ہمراہ 18 اگست کو کراچی واپس آئی تھی۔واضح رہے کہ ہیپی پیلس گرامر سینکڈری اسکول کی طالبہ اریبہ آصف اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر جانبق ہوگئی تھی۔کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون کے بعد منگل کو کراچی کے اسکولوں میں نویں اور دسویں کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ اسکول کھولنے کے بعد پہلے روز ہیپی پیلس گرامر سینکڈری اسکول کیمپس تھری فیڈرل بی ایریا میں حادثاتی طور پر نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ اریبہ آصف اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔
دریں اثناء حادثے کی تحقیقات کے لئے ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ سندھ نے دورکنی کمیٹی قائم کی۔ جو حادثے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹڑ، مانیٹرنگ، ڈائریکٹریٹ آف انسپیکشن رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشنزسندھ کراچی عبدالستار میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹڑ، انسپیکشن محمد عامر انصاری شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More