The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار و استحقاقات کی سیکرٹری مواصلات کے خلاف تحریک استحقاق پر رپورٹ ایوان میں پیش

4

بدھ ستمبر
15:33

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار و استحقاقات کی سیکرٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار و استحقاقات کی طرف سے سیکرٹری مواصلات کے خلاف تحریک استحقاق پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے 17 جنوری 2020ء کو یہ تحریک استحقاق پیش کی تھی جو چیئرمین نے کمیٹی کو بھجوائی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کی بات کی جاتی ہے، اگر پارلیمان بالادست ہے تو اس تحریک استحقاق پر کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاغان تا بابو سر ٹاپ روڈ کی تعمیر کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی کے متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے سینیٹ کی سفارشات کی پابندی نہیں کی گئی، نہ ہی وزارت مواصلات نے کسی قسم کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More