The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سینیٹر سراج الحق سے زینب کے والد محمد امین انصاری کی ملاقات … جماعت اسلامی زینب الرٹ بل پر عوامی سطح پر اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھر پور آواز اٹھائیگی ،امیرجماعت … مزید

7

جماعت اسلامی زینب الرٹ بل پر عوامی سطح پر اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھر پور آواز اٹھائیگی ،امیرجماعت اسلامی

بدھ ستمبر
21:16

سینیٹر سراج الحق سے زینب کے والد محمد امین انصاری کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے قصور میں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب شہید کے والد محمد امین انصاری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک میں بچوں بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد امین انصاری نے کہاکہ حکومت نے عوامی دبائو پر زینب الرٹ بل پاس تو کرلیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور نہ ہی زیادتی کے واقعات پر تھانوں میں اس بل کے مطابق مقدمات کا اندراج ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اس کے خلاف عوامی سطح پر اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھر پور آواز اٹھائے گی ۔ معصوم پھولوں اور کلیوں کو درندوں سے بچانے اور جنسی درندوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے زینب الرٹ بل پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجرموں کے ساتھ ہمدردی کرنے والے در اصل ان کی سرپرستی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان گھنائونے جرائم میں اضافہ ہورہاہے اور آئے روز کسی بچے بچی یا بہن بیٹی کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسی آئین اور قانون کو نہیں مانتی اور اپنی مرضی کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More