The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سینٹ میں انسداد دہشتگردی بل کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے ثابت کیا کہ وہ ملکی مفاد کیلئے کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے،عامر مغل

9

بدھ ستمبر
21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سینئررہنما تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ آج (بدھ کو)سینٹ میں انسداد دہشت گردی بل کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرپشن بچاو مہم میں تو متحد ہو سکتے ہیں لیکن ملکی مفاد کیلئے کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ آج اپوزیشن کے مکرہو چہرے سب نے پہچان لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بل تو سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی پاس کروا لیا جائے گا لیکن وزیر اعظم کی طرف سے NRO نہ ملنے کی صورت میں اپوزیشن نے انسداد دہشت گردی بل کی جو مخالفت کی ہے وہ سراسر ملک دشمنی اور انڈیا کے ایجنڈے سے مماثلت رکھتی ہے۔

عامر مغل نے مذید کہا کہ اپوزیشن اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو گی پاکستان کو ن لیگ کے دور میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ عمران خان اصلاحات اور اقدامات کر کے ملک کو گرے لسٹ سے نکالنا چاہتے ہیں۔ لیکن اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اگر ہمیں NRO نہیں ملتا تو ملک گرے سے بیشک بلیک لسٹ میں چلا جائے ان کو کوء پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More