The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سینئر صحافی نے نواز شریف کو ’نواز پشتین ‘ سے منسوب کر دیا … کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی، اب پتہ چلا نواز … مزید

20

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی سلیم صافی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نواز پشتین سے منسوب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 11 اپوزیشن جماعتوں نے گوجرانوالہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام گوجرانوالہ جلسے کے شرکاء سے مخاطب ہونے والے تمام قائدین اور رہنمائوںکے خطابات سنے۔مسلم لیگ (ن)کے آفیشل ویب پیج پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کو خطابات سنتے ہوئے دکھایا جاتا رہا۔محمودخان اچکزئی کے خطاب کے بعداسٹیج پر میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے انجینئر خرم دستگیر نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف جلسے سے اختتامی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسے سے جارحانہ خطاب کیا۔

نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ پر بھی الزامات لگائے۔اپوزیشن کے جلسے سے متعلق سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی مختلف رائے دیکھنے میں آ رہی ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی، اب پتہ چلا نواز شریف نے نواز پشتین بن کر منظور پشتین کی تقریر خود کرنی تھی۔۔واضح رہے کی سابق وزیر اعظم ، مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال کے اصل قصورواروں کو سامنے لانے میں نہیں ڈریں گے،حکومت نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے ، یہ بے شرمی کے ساتھ میڈیا پرادھر ادھر کی کہانیاں سنا کر چلے جاتے ہیں، کس نے سلیکٹڈحکومت بنوانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا بازار دوبارہ گرم کیا اور کس نے عوام کے انتخاب کورد کر کے اپنی مرضی کی حکومت بنائی ، ناا ہل اور نالائق عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا ہمیں یہ غدار قرار دیتے ہیں ، یہ کوئی نئی بات نہیں ،پریشان نہ ہونا ، پاکستان کے بننے سے لیکر آج تک ڈکٹیٹروں نے سیاست دانوں کو انہی تمغوں سے نوازا ہے،اپنے 35سالہ سیاسی کیریئر میں اس سے زیادہ کرپٹ حکومت نہیں دیکھی ،کیوں پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ آسکی ، کیوں عوام انصاف سے محروم ہیں ، کیوں آئین کوتوڑنے والے دندناتے پھرتے ہیں ،ان سے کوئی پوچھنے کی جرات کیوں نہیں کرسکتا ،یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا اور نہ ہم چلنے دینگے،نوازشریف آ پ کے ووٹ کو عزت دلا کر رہے گا، پی ڈی ایم ووٹ کو عزت دلا کر رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More