The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سینئر صحافی عارف الحق عارف کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

28

اتوار اکتوبر
22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ، سیکریٹری ارمان صابر ،پی ایف یو جے دستور کے صدر ، نواز رضا ، سیکریٹری سہیل افضل ،کے یو جے ( دستور ) کے صدر ریاض ساگر ، سیکریٹری عارف خان نے سابق ڈائریکٹر جیو ٹی وی، سینئر صحافی عارف الحق عارف کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے صدمہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی ہے۔عارف الحق عارف کی ہمشیرہ کا منگل کو وادی بناہ آزاد کشمیر کے گاو ں اندرلہ کٹہڑہ میں انتقال ہو گیا تھا وہ یہاں کے سماجی اور سیاسی رہنما مستری فیض محمد مرحوم کی اہلیہ اور صدر الخدمت فاو نڈیشن کھوئی رٹہ کی والدہ تھیں۔

(جاری ہے)

ان کی عمر سال تھی۔ وہ برادی کی بزرگ اور نیک خاتون تھیں۔وہ کثیرالعیال تھیں اور انہوں نے سوگواروں میں تین بیٹوں چاربیٹیوں اور ایک بڑے خاندان کو چھوڑا ہے۔

ان کی تد فین ان کے آبائی گاو ں میں کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین میں علاقے کی معزز شخصیتوں، سیاسی اور سماجی رہنماو ں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جن میں آزاد کشمیر کے سابق وزرا مطلوب انقلابی، رفیق نیر ، جماعت اسلامی کے امیر حبیب الرحمن آفاقی اور دوسری جماعتوں کے رہنماخاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More