The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سید علی مردان شاہ سیشن2021تا 2022تک دو سال کی میقات کے لیے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نئے امیرمنتخب

13

ہفتہ اکتوبر
21:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سید علی مردان شاہ سیشن2021تا 2022تک دو سال کی میقات کے لیے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نئے امیرمنتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے دستو رجماعت کی دفعہ 68کے تحت ارکان جماعت کی را کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد سیدعلی مردان شاہ کو برائے سیشن 2021تا2022تک دوسال کی مدت کے لیے گولارچی سے تعلق رکھنے والے سید علی مردان شاہ کو جماعت اسلامی ضلع بدین کا نیا امیر ضلع منتخب کیا ہے،جماعت اسلامی ضلع بدین کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نو منتخب امیر ضلع بدین سید علی مردان شاہ 2015میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے رکن منتخب ہوئے جس کی رکنیت موجودہ امیر ضلع بدین مولانا غلام رسول احمدانی نے منظور کی رکن منتخب ہونے کے بعد 2016میں جماعت اسلامی یوتھ ضلع بدین کے صدر مقرر ہوئے 2017میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر مولانا غلام رسول احمدانی نے ضلعی شوری کی ارکان شوری سے مشاورت کے بعد سید علی مردان شاہ کو (قیم ضلع)ضلع بدین کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا 2017تا2020تک دو مرتبہ جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں فرائض سرانجام دیتے رہے ساتھ ہی جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہے،سندھ آبادگار بورڈ کے ممبر بھی ہیں،جماعت اسلامی سندھ کی صوبائی شوری کے رکن سید داد شاہ گیلانی کے صاحبزادے ہیں آج جماعت اسلامی ضلع بدین ارکان نے سید علی مرادن شاہ دو سال کی مدت کے جماعت اسلامی ضلع بدین کا امیر منتخب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More