The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بنا کر منفرد مثال قائم کی،ڈپٹی کمشنر

8

بدھ ستمبر
21:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بنا کر پرائیویٹ سیکٹر میں منفرد مثال قائم کی ہے اسے مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے ان خیالا ت کا ظہار عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لیے آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین اور منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا شامل تھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ان کی سیالکوٹ تعیناتی پر مبارک دینے اور انہیں سیالکوٹ پورٹ آنے کے لیے دعوت دینے کے لیے ملاقات کی تھی۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے انہیں خوشی ہے کہ ان کی ایک ایسے ضلع میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی ہوئی ہے جہاں بزنس کمیونٹی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کرنے میں سب سے زیادہ متحرک ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ ایک منصوبہ ہے جس کی ہر جگہ مثال دی جاتی ہے۔چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے اس موقع پر بتایا کہ سیالکوٹ ائر پورٹ کی منظوری صدر جنرل پرویز مشرف کی مہربانی سے ہوئی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے بھرپور تعاون کیا جبکہ بطور ضلع ناظم انہوں نے اس منصوبے کو پروان چڑھانے میںکلیدی کردار ادا کیا۔ قبل ازیں چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید اور وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری کو گلدستہ پیش کیا ، انہیں سیالکوٹ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے پر مبارک دی جبکہ انہیں سیالکوٹ ائرپورٹ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More