The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیالکوٹ تھانہ کوتوالی پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

19

ہفتہ اکتوبر
17:39

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : سیالکوٹ تھانہ کوتوالی پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم نے غریب شہری کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے یہ ڈرامہ رچایا۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی میاں عبدالرزاق تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ کوتوالی پولیس کو ریسکیو 15 سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ محمد پورہ سے غلام علی بٹنامی دکاندار نے کال کی ہے کہ دو مسلح ڈاکو اس سے 5لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی وقوعہ کا جائزہ لیا تو شک ہوا کہ ڈکیتی کی واردات جعلی ہے، ایس ایچ او میاں عبدالزاق نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کرنے پرپتہ چلا کہ کہ غریب محلے دار شہباز نے پلاٹ خریدنے کے لئے غلام علی بٹ کو پیسے دیئے تھے جوشہباز نے محنت مزدوری کرکے کمیٹیاں ڈال کر پیسے جمع کئے تھے۔5لاکھ ملنے پر ملزم غلام علی بٹ کی نیت میں فتور آگیا اور وہ اس ڈرامے کے ذریعے پیسے ہڑپ کرنا چاہتا تھا،تفتیش کے بعد پولیس نے 5لاکھ روپے ملزم کے گھر سیبرآمد کرکے محنت کش شہباز کے حوالے کر دیئے۔پولیس نے ملازم غلام علی بٹ کو جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔محنت کش اور اہل محلہ نے پیسے برآمد کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More