The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سیاسی جماعتیں مسلح افواج کو نشانہ نہ بنائے ، شاہد رشید بٹ

14

اتوار اکتوبر
17:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مسلح افواج کو نشانہ نہ بنائے کیونکہ یہ حب الوطنی کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔ملک بھر کی کاروباری برادری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے خلاف پراپیگنڈے کومسترد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بہت سے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں اور انہیں احتجاج کا حق حاصل ہے مگر انہیں فوج کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کا مکمل حق حاصل ہے اور حکومت بھی اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بناتے ہوئے فیصلہ عوام پر چھوڑ دے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آبادکی کاروباری برادری فوج کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور انھیں ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی خدمات پر فخر ہے۔ ان ا داروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے ان کی اہمیت کم نہیں کیا جا سکتا ہے جو ہماری بقائ کے ضامن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More