The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر مسلح افرادنے ٹھیکیدار کے منشی کو گولی مار کر زخمی کردیا، رقم و موبائل فون چھین کرفرار

8

پیر ستمبر
22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) سہراب گوٹھ میں صحافی کوآپریٹو ہاو سنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افرادنے ٹھیکیدار کے منشی کو گولی مار کر زخمی کردیا اور رقم و موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود اسکیم 33 سہراب گوٹھ میں میں واقع صحافی کو آپریٹوسوسائٹی میں تین مسلح ملزمان نے پیر کی شام 5بجے کے قریب لوٹ مار کے دوران سوسائٹی کی زمین پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کے منشی 45 سالہ اکرم گل کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اس دوران اکرم نے مزاحمت کی جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اکرم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اکرم کو عباسی اسپتال پہنچادیا تھا ،ایس ایچ او عبدالرسول سیال کے مطابق نامعلوم ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More