The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن‘ ضلع شیخوپورہ کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور تلاشی کے دوران مختلف برانڈز کے نان ڈیوٹی سگریٹس کے 300 کارٹن قبضے میں لے لئے گئے‘ … مزید

37

جمعرات ستمبر
23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو، لاہور نے ضلع شیخوپورہ کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور تلاشی کے دوران مختلف برانڈز کے نان ڈیوٹی سگریٹس کے 300 کارٹن قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف بی آر کے مطابق چھاپوں اور تلاشی کے دوران مختلف تیار کنندگان کے مقامی طور پر تیار کردہ کسان، کلاسک، او کے اورہٹلر نامی مختلف برانڈز کے بغیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹ کے تین سو (300) کارٹن برآمد کر کے انہیں فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005، کی متعلقہ دفعات کے تحت قبضے میں لے لیاگیاہے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی آر، لاہور کی جانب سے بغیر ڈیوٹی ادا شدہ مقامی طور پر تیار کئے گئے جعلی سگریٹس کا کاروبار کرنے والوں اور سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005، کے تحت رجسٹریشن کرائے بغیر قابل ٹیکس اشیاء بنانے والے افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More