The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سکھر میں مسجد کی چھت گرگئی, تین مزدور زخمی ،علاقے میں خوف و ہراس

10

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سکھر میں مسجد کی چھت گرگئی, تین مزدور زخمی ہوگئے اسپتال منتقل،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق سکھرکے علاقے جنات بلڈنگ کے قریب واقع شاہی مسجد میں مسجد کے وضو خانے کی چھت کا مرمتی کام جاری تھا کہ اچانک چھت وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں پر آگری جس کے نتیجے میں تین مزدور واصف علی شیخ, مدح حسین اور امتیاز زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ایدھی کے رضاکاروں نے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال پہنچایا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکینوں سمیت ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا چھت گرنے سے قبل احاطے میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے چھٹی ملنے کی وجہ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More