The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سکھر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی … سکھر، گڈو بیراج پر نچلے، سکھر بیراج پر درمیانے درجے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

8

سکھر، گڈو بیراج پر نچلے، سکھر بیراج پر درمیانے درجے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سکھر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی، سکھر، گڈو بیراج پر نچلے، سکھر بیراج پر درمیانے درجے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ،گڈو بیراج پر آئندہ دو سے تین روز پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی, آبپاشی حکام تفصیلات کے مطابق سکھر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی ہے اتار کے روز گڈو بیراج پر نچلے،سکھر بیراج پر درمیانے درجے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار رہا جبکہ گڈواور سکھر بیراجوں پر پانی کی سطح میں کمی کے بعد کچے سے بھی پانی اترنا شروع ہوگیا، گڈو بیراج پر پانی کی دو لاکھ 67ہزار417کیوسک اور اخراج دو لاکھ 35ہزار467کیوسک ریکارڈ ،سکھر بیراج پر پانی کی آمد تین لاکھ نوے ہزار نو سو دس کیوسک اور اخراج تین لاکھ سنتالیس ہزار سات سو اسی کیوسک ہوگیا ہے اسی طرح کوٹری بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ چون ہزار چار سو سات کیوسک اور اخراج دو لاکھ چوالیس ہزار چار سو سنتالیس کیوسک ریکارڈ کی گئی ،محکمہ آبپاشی حکام کے مطابق گڈو بیراج پر آئندہ دو سے تین روز پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More