The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

14

پیر ستمبر
20:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں کیونکہ وہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں،وی سی سید میر محمد شاہ ،تفصیلات کے مطابق سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے شجرکاری کاری مہم کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز مہم کا افتتاح سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ نے پودہ لگا کر افتتاحی مہم کے موقع رجسٹرار سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ، انجینئر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ، سیکشنل ہیڈز اور پروفیسرز نے حصہ لیا اور کیمپس کے مضافات میں درخت لگائے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوام سے ملک بھر میں درختوں کی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو اس بات پہ متفق پایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ہمارے ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ہی دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سنجیدہ اقدامات اٹھائیں جائیں اور بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں کیونکہ وہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں ، کاربن کو ذخیرہ کرتے ہیں ، مٹی اور پانی کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں ، صحرائی آبادی اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی قدرتی آفات سے اور بچاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درختوں کو گھروں، شاہراہوں، دفاتر اور جنگلات میں لگایا جاسکتا ہے تاکہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More