The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سکول بیگز مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

13

منگل ستمبر
20:59

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء)سکول کھولنے کے فیصلے کے بعدہی بیگ کی دکانوں کی رونقیں بحال ہوگئیں ۔بچوںنے نئے بیگزکی خریداری شروع کردی ۔دکانداروں نے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کردیئے ۔اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے گھریلوخاتون بشریٰ نقوی نے کہاکہ چھ ماہ کے بعد سکول آنے کی خوشی میں بچے پرانے بیگزاٹھانے کی بجائے نئے بیگزکی ضدکرنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مجبوری میں بیگ خریدنے پڑرہے ہیں ۔عام طورپران بیگز کی قیمتیں 1500سے لے کر 2200روپے تک تھیں جبکہ اب ان کی قیمتیں 2500سے 4500روپے تک پہنچ گئیں ہیں جوکہ متوسط طبقے کے لئے اسے خریدناممکن نہیں ہے ۔دکاندار مجیب نذیرنے بتایاکہ بیگزکی قیمتیں بڑھانے میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے بلکہ ہم خود چمڑے سے لے کر کارخانوں میں تیارکرنے والے کاریگروں کوڈبل قیمتوں میں تیارکرارہے ہیں۔جبکہ خریدارہم سے الجھ رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More