The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سکولوں میں طلباء سیٹ پر بیٹھ جائیں تو ماسک تھوڑا نیچے کرلینا چاہیے، ڈاکٹر قیصر سجاد … مسلسل ماسک لگانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن مکس ہوجاتی ہے، اگر ماسک سے کسی … مزید

7

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ سکولوں میں طلباء سیٹ پر بیٹھ جائیں تو ماسک تھوڑا نیچے کرلینا چاہیے، مسلسل ماسک لگانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن مکس ہوجاتی ہے، اگر کوئی کسی کے پیچھے بیٹھا ہوا ہے، یا سماجی فاصلہ اور اکیلا ہے، تو ماسک اتار کر فریش آکسیجن لینی چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی کامیاب حمکمت عملی کا اعتراف کیا، امریکی اخبار ڈپلومیٹ نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ حکومت پاکستان کی حکمت عملی سے عیدیں اور محرم الحرام کے بعد کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پاکستان اب معمولات زندگی کی طرف واپس آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے نے بھی بحران بڑا اچھا کام کیا۔

پیپلزپارٹی کا سندھ میں لاک ڈاؤن ناکام ہوا اور وہاں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑا۔ کورونا وائرس پر قابو پانے اور کاروبار و تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے بارے پی ایم اے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ پاکستانیوں اور عوام پر اللہ کا بڑا کرم ہے، عیدالفطر کے بعد تھوڑی سی مشکلات آئیں۔ ایک ڈیڑھ مہینے کی مشکلات کے بعد حالات بہتر ہوئے۔ اگر ہم اس بات پر خوشیاں منائیں کہ کورونا پاکستان سے ختم ہوگیا ہے، نہیں ختم نہیں ہوا۔ بلکہ احتیاط کی بہت ضرورت ہے۔ دوسری لہر میں پھر مشکل مرحلہ آسکتا ہے۔ ہماری عوام جو شروع دن سے ہی کورونا کو مانتے نہیں تھے۔ اب لوگوں نے پھر گلے ملنا، اور ہاتھ ملانا شروع کردیا ہے۔ ابھی ہاتھ نہیں ملانا چاہیے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ماسک لگا کر رکھیں اور ہاتھ بار بار دھوئیں۔ اگر کسی بندے کی پیٹھ آپ کے سامنے ہے، تو ماسک کو نیچے کرلیں۔ تازہ آکسیجن لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ماسک پہنانے کیلئے کسی بچے کے ساتھ سختی نہ کریں۔ اگر کسی کا دم گھٹ رہا ہے، تو وہ تھوڑا سا ماسک نیچے کرلے۔ طلباء کی نفسیات سے نہ کھیلیں۔ اگر طلباء سیٹ پر بیٹھ گئے ہیں اور کسی کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں تو ان کو فریش آکیسجن لیںے دیں، اور تھوڑا سا ماسک نیچے کرلیں۔ جب وہ کسی کے سامنے جائیں یا ان کے کوئی سامنے ہو، تو ماسک لگا لیں۔ بچوں کو تربیت دیں جب کوئی نہ ہو، تو ماسک کو نیچے کراور جب مجع ہو تو ماسک پہن لیں۔ کیونکہ مسلسل ماسک لگانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن مکس ہو کر واپس جاتی ہے۔ اس لیے فریش آکیسجن ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More