The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سکردو ،تنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ مسافر وین پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق

11

اتوار اکتوبر
14:25

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں تنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ مسافر وین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے بتایا کہ مسافر وین راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی،وین میں 15 کے قریب مسافر سوار تھیِ جن میں 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو روندو کے مطابق ملبے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے ،گلگت سکردو روڈ پر آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More