The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا مختلف مارکیٹوں و بازاروں کا دورہ ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائز ہ لیا

11

بدھ ستمبر
17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) :سول ڈیفنس آفیسر/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا محمد عباس نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پھل وسبزیوں،چینی، آٹا سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے نرخوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور کسی کو اوورچارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے سپر سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More