The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپیشل لیویز فورس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار کرلیے، ضلعی انتظامیہ کیچ

27

جمعہ اکتوبر
17:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر کیچ کے ہدایت پر اسپیشل لیویز فورس کی کاروائی بڑی مقدار میں کرسٹل، شیشہ، گٹکا چالیہ وغیرہ برآمد کر کے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزی کی خصوصی احکامات پر نائب تحصیلدار دشت محمد کی سربرائی میں اسپیشل لیویز فورس کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر بلنگور، اور درچکو میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کرسٹل، شیسہ گٹک چھالیہ رتن، پان پراگ برآ مد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتاراور دیگر مضر صحت اشیائ قبضے میں لے کر گٹکا، پان پراگ، ماوا اور چالیہ کو نذ ر آتش کر دیا ضلعی انتظامیہ کیچ کے مطابق پان پراگ، گٹکا چھالیہ وغیرہ صحت انسانی کیلئے انتہائی مضر ہیں، ماہرین طب منہ کے کینسر بڑھتے ہوئے امراض کی بڑی وجہ انہی مضر صحت اشیائ کو قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ نے ان مضر صحت اشیائ کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزی نے بتایا کہ منشیات کے خلاف اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More