The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت

12

جمعرات ستمبر
15:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) زرعی ماہرین نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں جانوروں بالخصوص بکری‘گائے اور بھینس وغیرہ کو ڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذریعے جانوروں کے پیٹ میں داخل ہوکر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثرکرسکتے ہیں جبکہ ان جانوروں کی زندگیوں کو بھی خطرے سے دوچار کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ زہرکے چھڑکائوکے بعد گوڈی یا بار ہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہر کا اثردیر تک برقراررہے‘سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے اور اس دوران کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جائے‘گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگرسپرے کردیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More