The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیا جائے تو ڈی ایم سیز اور کے ایم سی میں 90 افسران اپنے سابقہ عہدوں پر پہنچ جائیں گے، سیدذوالفقارشاہ

10

بدھ ستمبر
22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ملک کے ممتاز بلدیاتی محنت کش مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ نے کہا ے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی میں چند مخصوص افسران کو ان کے اصل محکموں اور اصل پوسٹوں پر بھیجنے سے افسران میں خوف کی فضاء پائی جاتی ہے۔ صرف مخصوص افسران کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ اگر فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تو ڈی ایم سیز کراچی اور کے ایم سی میں 90 فیصد افسران اپنے سابقہ عہدوں اور محکموں میں پہنچ جائیں گے اور حقدار سینئر، اہل، تجربے کار اور قابل ملازمین کو ان کا جائز حق مل جائے گا۔ 1988 سے لے کر 2012 تک بے شمار غیرقانونی، آئوٹ آف ٹرن پروموشن اور نان کیڈر پروموشنز کیے گئے ہیں لیکن سپریم کورٹ میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے سپریم کورٹ کو گمراہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک ایک آفیسر کو تین تین عہدے دیئے گئے اور دو درجن سے زائد افسران 4 سے 5 سالوں سے گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گھر بیٹھے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، ناانصافیوں اور پروموشن کے جائز حق سے محروم ہونے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرکے اپنا حق حاصل کریں۔ لیکن حقدار، اہل، تجربے کار ملازمین اور افسران کو بے جا تنگ و پریشان نہ کیا جائے۔ انہوں نے سپریم کرٹ کے فیصلے کی حقیقی روح پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More