The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپریم کورٹ کا بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر برہمی کا اظہار … چیف سیکرٹری بلوچستان کو اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم

11

چیف سیکرٹری بلوچستان کو اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم

منگل ستمبر
20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے معاملہ کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ بلوچستان حکومت کی اپیلیں تسلسل سے تاخیر سے دائر کی جا رہی ہیں، تاخیر سے دائر اپیلیں عدالتوں سے زائد المیعاد ہونے کے سبب خارج ہو جاتی ہیں،آئندہ زائد المیعاد اپیلوں کے ساتھ تاخیر کی وجوہات بھی بتائی جائیں، تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی پر مشتمل رپورٹ تین ماہ میں پیش کی جائے۔

عدالت مجوزہ ابزرویشنز آئی جی بلوچستان بنام بسم اللّٰہ خان کیس کی سماعت کے دوران دیں ۔عدالت عظمیٰ نے اپیلیں زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں ۔۔۔توصیف

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More