The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف دائر اپیلوں پر 15 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

5

جمعرات ستمبر
16:08

سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے غیر ملکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلوں پر 15 ستمبر 2020 کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عظمی سے جاری کردہ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پندرہ سمتبر کی سماعت کے دوران پراسیکوٹر جنرل سندھ نے التوا کی درخواست کی،جبکہ سندھ حکومت کے خصوصی وکیل فاروق ایچ نائیک نے 30 ستمبر سے پہلے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی ، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بہتر ہوگا مذکورہ بالا کیس روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت سنا جائے۔

کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوائی جائے۔واضح رہے کہ پندرہ ستمبر کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی استدعا مسترد کر دی تھی اور مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجوا نے کا کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More