The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپریم کورٹ نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی

6

منگل ستمبر
19:12

سپریم کورٹ نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب قواعد و ضوابط سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی قواعد و ضوابط کے متعلق رپورٹ عدالت میں نہیں آئی اس پر پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ نیب رولز بنا کر صدر کو بھیجے تھے لیکن صدرمملکت نے یہ اعتراض لگا کر واپس کر دیے کہ وزارت قانون کے ذریعے رولز بھجوائیں۔

پراسیکوٹر جنرل نیب نے عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی تیار کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More