The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپریم کورٹ نے سندھ کے علاقہ میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی، سندھ پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت … مفرور ملزمان کے … مزید

4

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے سندھ کے علاقہ میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔عدالت عظمی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے سندھ پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی ہے۔جمعرات کو جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار ام رباب چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ملوث دو مفرور ملزمان میں سے ایک کے سر کی قیمت نہیں رکھی گئی،پولیس برائے نام تفتیش کررہی ہے صرف پیپر ورک کیا جا رہا ہے،جس ایس ایچ او نے اپنی موجودگی میں قتل کرائے وہ بھی عہدے پر بحال ہوچکا۔ پولیس نے ایس ایچ او کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کے اثاثے منجمند کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے عملی طور پر کیا اقدامات کیے گئے۔ دوران سماعت ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے ڈی آئی جی نعیم شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈھائی سال سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اگر آئندہ سماعت سے پہلے ملزمان گرفتاد نہ ہوئے تو حکم میں لکھ دیں گے کہ آپ اس عہدے کے قابل نہیں۔ عدالت عظمی نے کیس میں ملوث مفرور ملزمان کے سر کی قیمت مقرر نہ ہونے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے سندھ پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد پولیس کو تفتیش کا تمام ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ سندھ پولیس جان بوجھ کر ملزمان کی گرفتاری میں غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More