The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سپریم کورٹ میں ڈینئیل قتل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد … مقدمہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کیلئے معامہ چیف جسٹس کو بھجوا … مزید

12

مقدمہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کیلئے معامہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

منگل ستمبر
19:49

سپریم کورٹ میں ڈینئیل قتل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے ڈینئیل قتل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کیلئے معامہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ دوران سماعت سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دئیے کہ اغواء کے گواہ ٹیکسی ڈرائیور ہے۔ حالات و واقعات سے ثابت ہوا کہ قتل ہونے والا شخص ڈینیئل پرل تھا۔ سی پی ایل سی کے سربراہ سے ملنے کے بعد ڈینیئل پر ل عمر شیخ سے ملا۔ میں اپنے دلائل سے ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ سازش ہوٹل میں کی گئی۔ اس کیس کے 7بنیادی نکات ہیں جن پر بحث کیلئے 3گھنٹے درکار ہیں۔ عدالت مقدمہ کی سماعت 30ستمبر سے پہلے مقرر کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرے۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور احمد ملک نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ استغاثہ کے گواہ کے بیان میں جھول ہے۔ کیا کراچی میں صرف ڈینیئل پرل گورے رنگ کا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے دفعہ 302کے تحت ملزمان کو سزا ہی نہیں دی۔ سزا کے ملزمان کو بری کرنے کے فیصلوں کے الگ الگ اصول ہیں۔ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اس کیس میں کیپیٹل ریفرنس فائل کیا گیا تھا۔ ملزمان کے وکیل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ملزمان 18سال سے زائد سزا کاٹ چکے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More