The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سوڈان کے معزول صدرعمر البشیر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ … بین الاقوامی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بن سودا کا جلد سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ متوقع ہے،ذرائع

10

بین الاقوامی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بن سودا کا جلد سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ متوقع ہے،ذرائع

اتوار اکتوبر
12:15

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کیے جانے کا معاملہ ابھی تک معلق ہے اور اس حوالے سے تفصیلات پر ابہام کا پردہ پڑا ہوا ہے۔ البشیر پر دارفور میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے متعلق الزامات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ سوڈان میں عبوری حکومت نے سابقہ طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملزمان کو بین الاقوامی عدالت کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

البتہ ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ بین الاقوامی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بن سودا کا سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ متوقع ہے۔ اس ممکنہ پیش رفت نے مذکورہ معاملے کے حوالے سے ایک بار پھر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔فاتو بن سودا اپنے سوڈان کے پہلے دورے میں بین الاقوامی عدالت کے 4 ارکان کے ہمراہ ایک وفد کی صورت میں خرطوم پہنچیں گی۔توقع ہے کہ یہ وفد اپنے چار روزہ دورے میں سوڈان کے وزیر انصاف، اٹارنی جنرل، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے علاوہ خود مختار کونسل اور بعض رضاکار تنظیموں سے ملاقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More