The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی

13

جمعرات ستمبر
16:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب عمران خان کی تصویر نہ ہونے پر بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی تصاویر نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ بعدازاں پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو پنڈال سے باہر بھیج دیا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے مئی میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔وفاقی حکومت نے 15 اکتوبر سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بحال کرنے اور 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More