The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین

5

جمعرات ستمبر
15:48

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کی اطلاعات کے مطابق بعض شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر اہل بیت، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام سے متعلق شر پسند اور نفرت انگیز مواد شائع کررہے ہیں اور شیئر کررہے ہیں جس سے نقص امن کا خطرہ ہے یہ بات انہوں نے ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ میں کہا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مانیٹر کیا جارہا ہے کسی بھی شہری کی طرف سے کوئی شرپسند یا نفرت انگیز مواد جاری کیا گیا یا ایسا مواد شیئر کیا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More