The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر پر آئی جی پنجاب کے جعلی اکائونٹ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز … ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اورپی ٹی اے کو جعلی اکائونٹس آپریٹ کرنے والے … مزید

11

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اورپی ٹی اے کو جعلی اکائونٹس آپریٹ کرنے والے دو ہینڈلرزکے خلاف کاروائی کیلئے مراسلہ جاری

بدھ ستمبر
20:03

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر پر آئی جی پنجاب کے جعلی اکائونٹ چلانے والوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کے نام سے جعلی اکائونٹس آپریٹ کرنے والے اور غلط اطلاعات پھیلا کر عوام کیلئے پریشانی کا سبب بننے والے ہینڈلرز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے سائبز کرائم ونگ کومراسلہ بھجوایا ہے جس میں ٹوئیٹر پرغلط خبریں پھیلانے میں مصروف دو جعلی اکائونٹس@Inaamghani اور @Inamghanii کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کیلئے لکھا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے کوجعلی اکائونٹس کو فوری بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں چلانے والے ہینڈلرز کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے لکھا گیاہے تاکہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے نام سے سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پھیلانے کاذریعہ رک سکے۔

(جاری ہے)

مراسلے میںبیان کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نا م سے بنائے گئے ان اکائونٹس کے ذریعے غلط خبریں پھیلاکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے جو شہریوںکیلئے مشکلات کے سبب کے ساتھ ساتھ معاشرے کا امن وامان میں نقص کا سبب بھی بن سکتی ہیں لہذا ان دونوں اکائونٹس کوفوری بند کردیا جائے ۔

شہری آئی جی پنجاب انعام غنی کے آفیشنل ٹوئیٹر اکائونٹ @InamGhaniاور پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ@OfficialDPRPPسے پنجاب پولیس کے متعلق بروقت معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More