The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سورج کنڈ روڈ پر سیوریج لائن کی تبدیلی کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

12

بدھ ستمبر
17:18

ملتان ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال نے سورج کنڈ روڈ پر سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے پر دن رات کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کے پیشِ نظر عارضی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد کو جنگی بنیادوں پر بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کے دوران اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پائپ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ احکامات منگل اور بدھ کی درمیانی شب سورج کنڈ روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کے معائنہ اور سوئی گیس روڈ،پیر کالونی ،زرعی یونیورسٹی کے علاقوں میں نکاسی آب کی شکایت پر موقع کا دورہ کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ایم ڈی واسا کو ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سورج کنڈ روڈ پر حالیہ کراؤن فیلیر کے مقام پر 48 انچ سائزکی ساڑھے 22 فٹ گہرائی پر سیوریج لائن کی تبدیلی کے کل 34 پائپوں میں سے 21 پائپ نصب کیے جا چکے ہیں اور باقی ماندہ پائپ رواں ہفتے نصب ہونے سے لائن کو آپریشنل کردیا جائے گا جس سے ملحقہ آبادیوں میں نکاسی آب کی شکایات پر قابو پانے میں مدد ملے گی تاہم ایم ڈی واسا نے فوری طور پر ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں انہوں نے سوئی گیس روڈ،پیر کالونی،عقب رانا دال فیکٹری،زرعی یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں کو ریلیف دینے کے لیے ڈی سلٹنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے دہلی گیٹ چوک کے قریب کراؤن فیلیئر کی مرمت میں سستی کی شکایت پر موقع کا معائنہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص کو مرمت کا کام جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More