The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سوئی پولیس کی کارروائی، مفرور ملزم لکھن گرفتار

21

ہفتہ اکتوبر
21:37

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم لکھن گرفتارکرلیا۔ ڈی آئی جی سبی رینج سبی سید فدا حسین شاہ اور ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عطاء الرحمن ترین کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سوئی خالد بزدار کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی سوئی غلام رسول چشتی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ سوئی میں اہم کاروائی کر کے مفرور ملزم لکھن ولد بنگل قوم بگٹی سکنہ سوئی کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم مقدمہ فرد نمبر28/2004 بجرم زیر دفعہ ت پ149-147-2(11)337-341 سوئی پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More