The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سنگین نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سخت سزا دلوائی جائے،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن راولپنڈی رینج

4

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا دورہ جہلم عمران احمر نے ضلع
جہلم کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے ریجنل پولیس
آفیسر راولپنڈی ریجن کا استقبال کیا۔پولیس لائنز جہلم میں پولیس کے چاک و
چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کوسلامی پیش کی۔ریجنل پولیس
آفیسر راولپنڈی ریجن نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ،ریتھ چرھائی اور فاتحہ
خوانی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے پولیس لائنز جہلم میں قائم
مختلف یونٹس، متفرق سٹور، وردی گودام، پولیس میس، پولیس فٹنس جم اور
ریکریشن ہال کا بھی وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز میں
پولیس افسران وجوانوں کی باریکس کا بھی وزٹ کروایا اورفراہم کی جانے والی
سہولیات کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن
نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ممبران صوبائی
اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،راجہ یاور کمال، صبرینہ جاوید سے ملاقات کی اور
اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کی
زیر صدارت ضلع جہلم کے تما م مکاتب فکر کے علماء اکرام مولانا قاری محمد
ابوبکر صدیق،مولانا قاری عبدالباسط،انجمن امامیہ سول لائن کے مجتبی الحسن
گیلانی،انجمن جعفریہ کے سید باقر نقوی ایڈووکیٹ ،مختار فورس کے اسرار حسین
قریشی، مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری ، سینئر نائب
صدر خواجہ ناصر ڈار،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شعیب کے علاوہ امن کمیٹی کے
تمام ممبران کے ساتھ اجلاس کیااور امن و امان کی صورت حال سے متعلق گفتگو
کی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے کہا کہ
ضلع جہلم پرامن ضلع ہے اور امن و عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن
اقدامات کیے جائینگے۔عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کی زیر
قیادت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا میٹنگ میں
محمد ابراہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل، محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی صدر سرکل، سید
اقبال کاظمی ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل، سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل،
ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
شاکر حسین داوڑ نے کرائم کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن
کوتفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی
ریجن نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ان مقدمات
میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سخت سزا دلوائی جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کی
سرکوبی کے لیے پولیس پریکٹیکل ورک، جدید سائیفٹک طریقوں اور کمیونٹی
پولیسنگ کو برؤے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت کنٹرول کیا جائے۔
خصوصاًقتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور
مفرور اشتہاریوں کی گرفتار ی کو ہر ممکن یقینی بنایاجائے تاکہ عوام الناس
میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس ضلع کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے
میں دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی
انجام دہی میں سرگرم عمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More