The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ یوتھ ایکشن فورم کی جانب سے سندھ کے جزائر وفاق کے قبضہ اور جاری صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

12

اتوار اکتوبر
18:05

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سندھ یوتھ ایکشن فورم کی جانب سے سندھ کے جزائر وفاق کے قبضہ اور جاری صدارتی آرڈیننس اورسندھ کے وسائل پر قبضہ کے خلاف بدین میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے کرنے اور اس سلسلہ میں جاری صدارتی ارڈینس کے خلاف یوتھ ایکشن فورم کی جانب سے سندھ میں احتجاجی تحریک کا آغاز بدین سے کیا گیا اس موقع پر شرکا نے اللہ والا چوک حیدراباد روڈ سے سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کی سربراہ سندھو نواز گھانگھرو سہل بھٹو پھنل ساریو سوریو سندھی ڈاکٹر یوسف خاصخیلی مصطفی میرانی عمران سومرو میر لکھی جمالی اور دیگر کی قیادت میں مختلف تعلیمی اداروں کے نوجوان شاگردوں اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا .اس موقع پر یوتھ ایکشن کمیٹی کے رہنماں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق چھوٹے صوبوں کو حقوق فراہم کرنے کی بجائے ہماری زمین پانی قدرتی خزانوں معدنیات وسائل روزگار اور اب جزائر پر قابض ہونے کہ لئے سازشیں کر رہا ہے وفاق کی اس سازش میں پیپلزپارٹی سندھ حکومت بھی برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا وفاق نے یہ سازش بند نہ کی تو وفاقی سرکار کا ہر محاز پر گہرا کیا جائے گا اور سندھ کی عوام اپنی مٹی زمین وسائل اور جزائر کی حفاظت ہر صورت کرنے کہ لئے تیار ہیں سندھ کہ عوام کو اب حکمران اور اقتداری سیاست دانوں پر اعتماد نہیں سندھ کہ نوجوان اب سیاسی بازیگروں کی بجائے اپنے حقوق اور دھرتی کی حفاظت کے لئے اپنی جنگ خود لڑیں گے جس کے لئے سندھ پرست جماعتیں اور نوجوان متحد ہو کر جدوجہد کا آغاز کر چکے ہیں اور اب عوام سندھ کا کارڈ کسی کو استمال نہیں کرنے دیں گی.

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More