The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ ہائی کورٹ کاسندھ کے ہر ڈویژن میں بینظیر یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کا حکم

8

پیر ستمبر
18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری اور یونیورسٹی حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کے ہر ڈویژن میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کا کیمپس قائم کرے۔جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں سنگل جج بینچ نے سندھ کے چیف سیکرٹری اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کے تمام ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ ضلع تھرپارکر کے شہرمٹھی میں بھی کیمپس قائم کرے ۔

(جاری ہے)

بینچ نے کہا کہ کیمپس کے قیام کے سلسلے میں مالی اعانت اور بجٹ میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔دوران سماعت بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ خیرپور کے ڈپٹی رجسٹرار غلام عباس نے موقف اختیار کیا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ نصاب کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تسلیم کیا ہے اور اس کی منظوری دے دی ہے۔صوبے میں لائبریریوں کے قیام کے بارے میں بینچ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دونوں کتب خانوں کے لیے ایس این ای(نئے اخراجات کا شیڈول)کی منظوری کے عمل میں تیزی لے کر آئیں۔حکام نے عدالت کو بتایا کہ کمپیوٹر لیب اور لائبریریوں کی 900 عمارتیں زیر تعمیر ہیں اورسال2022 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More