The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو انورسیال کے گھرچھاپے مارنے سے روک دیا … نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے، نیب کسی کے گھر جا کر بلا جواز خواتین کو ہراساں … مزید

2

نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے، نیب کسی کے گھر جا کر بلا جواز خواتین کو ہراساں نہیں کرسکتا،جسٹس کے کے آغا
نیب جس زمین اور گھر کی بات کر رہا ہے وہ ہماری خاندانی جائیداد ہے، میں قانون کا احترام کرتا ہوں میرا حق ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے، سہیل انور سیال

پیر ستمبر
15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کوصوبائی وزیر سہیل انور سیال اور ان کے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا ہے۔سہیل انور سیال کی جانب سے اپنے گھروں پر نیب چھاپوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست کی سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی۔اس دوران درخواست گزار سہیل انور سیال کی جانب سے موقف میں اختیار کیاگیاکہ میں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ضمانت پر ہونے کے باوجود نیب مسلسل گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، نیب کو گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔سہیل انور سیال کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ جسٹس کے کے آغا نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے، نیب کسی کے گھر جا کر بلا جواز خواتین کو ہراساں نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ نیب اہلکاروں کو چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی ساتھ لینی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ نیب کو سوسائٹی اور اس کے اقدار کا بھی خیال کرنا ہوگا۔

دوران سماعت سہیل انور سیال کے وکیل نے کہاکہ نیب نے بیمار والد، مرحوم چچا اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے، نیب نے سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے اور خواتین کو بھی ہراساں کیا ۔اس دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے ، سہیل انورسیال اور دیگر کی جائیدادوں کی قیمتوں کا تخمینہ لگانا باقی ہے، مہلت دی جائے۔بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومروکی ضمانت میں بھی 12 نومبر تک توسیع کردی دی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہاکہ انکوائری کو 2 سال مکمل ہونے کو ہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، نیب نے آج بھی عدالت میں نہیں بتایا کہ چھاپوں میں ان کوکون سی دستاویزات ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب حکام نے میرے مرحوم چچا کے گھر پر بھی چھاپا مارا ، نیب جس زمین اور گھر کی بات کر رہا ہے وہ ہماری خاندانی جائیداد ہے، میں قانون کا احترام کرتا ہوں میرا حق ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More