The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ ہائی کورٹ نے عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیس میں خاتون سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی

8

جمعرات ستمبر
17:02

سندھ ہائی کورٹ نے عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیس میں خاتون سمیت 6 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے سوسائٹی کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیس میں خاتون سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں جمعرات کوسوسائٹی کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے معاملے میں خاتون سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزمان میں حمید اللہ، شفاقت علی، لقمان، ذوالفقار میرانی، ملک ممتاز اور کوثر جبین کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف عوام سے فراڈ کے ٹھوس شواہد پیش کیے گئے،ملزمان کو عوام سے فراڈ کرنے کے بعد جیل میں رہنا چاہیے،نیب کے مطابق ملزمان نے بیت النور کے نام سوسائٹی بنائی تھی،ملزمان نے شہریوں سے پیسے بٹور لیے پلاٹ اور گھر نہیں دیے، ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے، درخواست مسترد پر ہونے پر نیب حکام نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے ایک ملزم حمید اللہ گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More