The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کو بازیاب کراکے 13 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

6

جمعرات ستمبر
17:02

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کو بازیاب کراکے 13 اکتوبر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کو بازیاب کراکے 13 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت لاپتہ افراد کے وکیل نے کہا کے 5 سال ہوگئے ہیں ہم بچوں کو کیا بتائیں لاپتہ ہونے والا ریاست اللہ واٹر بورڈ کا ملازم تھا اور کورٹ سے واپس آتے ہوئے غائب ہوگیا۔ لاپتہ شہری گورنمنٹ کا ملازم تھا، اب اس کے بچے لاوارث بن کے رہ گئے ہیں حکومت سے کہا جائے کہ اس کے گھر والوں کو وظیفہ فراہم کریں تاکہ یہ لوگ گزارا کرسکیں،پولیس کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد کے خلاف کوئی کیس تھا یا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق تھا پولیس کیا کررہی ہے اپنے اختیارات استعمال کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں، یہ کیا ہورہا جو جو لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواست فائل کرتے ہیں ان کو ہی غائب کر دیا جاتا ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی درخواست ہی دائر نہ کرے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ کی شادی ہوئی تھی وہ چوتھے دن ہی غائب ہوگئے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے آپ وہی باتیں کر رہے ہیں جو 2015 میں کی گئی تھی جس طرح تفتیشی افسران کام کرتے ہیں یہ تحقیقات کرنے کا طریقہ نہیں، عدالت نے لاپتہ افراد کو بازیاب کراکے 13 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More